عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پرمزید سماعت27 جنوری تک ملتوی

اسلام آباد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی مزید سماعت27 جنوری تک ملتوی کردی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ عمران خان کا تحریری بیان عدالت میں جمع کرانا چاہتے ہیں،ہمیں بتایا گیا عمران خان کو خود بائیو میٹرک کیلئے آنا ہو گا،اب تو وہ کہیں سے بھی بائیو میٹرک کراکے رسیدساتھ لگا سکتے ہیں۔وکیل نے کہاکہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر بیان جمع کرائیں گے، عدالت کا بھی یہی حکم تھا، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ اگرآپ میرٹ پر جواب جمع کراناچاہیں تو بھی کرا سکتے ہیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔

Next Post

امیدہے سپریم کورٹ سے اورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق ملے گا:شیخ رشید

Thu Jan 19 , 2023
راولپنڈی (پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امیدہے سپریم کورٹ سے اورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق ملے گااورآئندہ حکومت میں ان کا کلیدی کردارہوگا،۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کیلئے1.1ارب ڈالرکاقرضہ روک دیا،ایل سی کھل نہیں رہی پورٹ سے مال چھوٹ […]