امیدہے سپریم کورٹ سے اورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق ملے گا:شیخ رشید

راولپنڈی (پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امیدہے سپریم کورٹ سے اورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق ملے گااورآئندہ حکومت میں ان کا کلیدی کردارہوگا،۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کیلئے1.1ارب ڈالرکاقرضہ روک دیا،ایل سی کھل نہیں رہی پورٹ سے مال چھوٹ نہیں رہاغریب آٹے کے تھیلے کیلئے مررہاہے،ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ائی ایم ایف کھٹائی میں۔غریب کے لیے تکلیف اوراپنے کیسز میں ریلیف ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے ساری پارٹیوں کو چاروں شانے چت کردیا ہے۔حکومت نے ملک کوجہاں پہنچا دیا ہے وہاں سے نکالنا اب کوئی آسان کام نہیں ہو گا۔مارچ اپریل تک حالات اتنے سنگین ہوجائیں گے کہ اپنے حق کے لیے لوگ سڑکوں پر ہونگے۔صرف جلد الیکشن ہی ان سب کا واحدحل ہے۔

Next Post

آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس نیب کو واپس بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Thu Jan 19 , 2023
اسلام آباد(پی پی آ ئی)احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس نئے قوانین کے تحت نیب کو واپس بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی،آصف زرداری اور فریال تالپور […]