لاہور(پی پی آ ئی) اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔ کمیٹی نگراں وزیر اعلیٰ کے ناموں پر اتفاق رائے پر مشاورت کرے گی،اجلاس میں قائد ایوان اور حزب اختلاف کے ارکان شرکت کریں گے۔پارلیمانی کمیٹی میں قائد ایوان کی جانب سے میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت ہونگے جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ملک احمد خان،ملک ندیم کامران اورسید حسن مرتضیٰ ہونگے۔پارلیمانی کمیٹی کل کے اجلاس میں نگران کے ناموں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے گی اورپارلیمانی کمیٹی کا نگراں وزیر اعلیٰ کیلیے ناموں پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔
Next Post
زائرین اجمیر شریف کو آج کی بجائے کل لاہور پہنچنے کی ہدایت
Fri Jan 20 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) وزارت مذہبی امور نے اجمیر شریف کے زائرین کو مطلع کیا ہے کہ وہ اتوار کی بجائے پیر کی صبح 10 بجے لاہور پہنچ جائیں۔ہفتہ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکام کے مطابق پاکستانی زائرین کو منگل کو اجمیر بھیجا جائے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ ویزوں […]