اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سا بق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر کھلا مذاق ہو رتا ہے، کسی بھی صورت نگراں حکومت کو نہیں مانیں گے، یہاں بیٹھے اسپیکر کی کوئی حیثیت نہیں، استعفوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں بھی جاسکتا ہے۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف کسی صورت یکطرفہ طور پر لائی گئی نگران حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی۔ اسد قیصر نے پوچھا کہ کیا سپیکر راجہ پرویز اشرف نے انفرادی طور پر ارکان سے ملاقات اور کارروائی کی۔ہم سب استعفے دینے کے لئے آئے ہیں، یہ قانون کے مطابق نہیں ہورہا، جو ہورہا ہے وہ غیر اخلاقی ہے، یہ جمہوریت کے نام پر کھلامذاق ہے، ’ہم سب یہاں آئے ہیں تاکہ آپ تمام 125 ارکان کی استعفے منظور کریں۔
Next Post
نئے عام انتخابات کیلئے ادارے کردار ادا کریں
Fri Jan 20 , 2023
ہم استعفے دینے آئے ہیں وہ ڈر کرچھپ گئے ہیں: اسد عمر اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ ہردن پاکستان دلدل کی طرف بڑھ رہا ہے، عام انتخابات کے سوا کوئی حل نہیں ہے، چیمبر میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سمیت پورا عملہ غائب ہے، ہم استعفے دینے آئے ہیں وہ […]