شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ کامقدمہ درج

لاہور(پی پی آئی)لاہور میں سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ مسلم ٹاؤن میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق مقدمہ زخمی وکیل سردار بلخ شیر کھوسہ کی مدعیت میں درج ہوا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، جب کہ فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی تعداد دو اور عمریں 20 سے 22 سال کے لگ بھگ تھی۔ حملہ آوروں نے گاڑی کا پیچھا کرکے ہم پر فائر کیا، جس سے گاڑی کا دائیں طرف کا شیشہ ٹوٹ گیا اور گولی بازو میں لگی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلخ شیر کھوسہ کو والد کے سیاسی کیریئر کی وجہ سے پہلے بھی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہمولانا شوکت علی روڈ نزدیک پنجاب یونی ورسٹی لاہور میں پیش آیا۔