شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمر جمالی کا آئندہ انتخابات پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑنے کا اعلان

جعفرآباد(پی پی آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے توانائی عمر جمالی نے آئندہ انتخابات پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑنے کا اعلان کر دیا۔منگل کے روز عمر جمالی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دوسری کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کی باتیں افواہ کے سوا کچھ نہیں۔ اْن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا رکن صوبائی اسمبلی ہوں کسی دوسری جماعت میں شامل نہیں ہو رہا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ دوسری جماعت کے دوست رابطہ کرکے اور ملاقات کرنے آتے ہیں، ہم بلوچ اور روایتی لوگ ہیں مہمانوں کو عزت دینے والے ہیں۔ مگر اپنے فیصلے خود کرینگے جو بڑوں کا فیصلہ ہوگا وہی میرا فیصلہ ہوگا۔عمر جمالی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں تحلیل کرکے اچھا فیصلہ کیا۔ موجودہ حالات میں عام انتخابات میں تاخیر سے مسائل مزید بڑھ جائیں گے۔