عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سردار طالب اور نواز الٰہی کے سواپی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی کے استعفے منظور

لاہور (پی پی آئی)سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اب تک تحریک انصاف کے مجموعی طور پر 122 استعفے منظو ر کر لیے ہیں لیکن دو اراکین ایسے ہیں جن کے استعفے منظور نہیں کیئے گئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پی ٹی آئی کے 2 ارکان اسمبلی سردار طالب اور نواز الٰہی نے چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی جو اسمبلی فلور پر پڑھی جاچکی ہے اسپیکر قومی اسمبلی نے جولائی 2022 میں بھی پی ٹی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس میں سے کراچی سے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے عدالت میں درخواست دائر کر کے اپنے استعفے کی درخواست واپس لے لی تھی۔اب مزید استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف کے 122اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔