اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پارک لین ریفرنس، آصف زرداری نے عدالت کے دائر اختیار کو چیلنج کر دیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے عدالت کے دائر اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے بری کرنے کی استدعا کر دی جبکہ نیب نے مخالفت کی ہے،فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر احتساب عدالت اسلام آباد نے ریفرنس کے دائر اختیار پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس سے متعلق درخواستوں پر سماعت جج ناصر جاوید رانا نے کی۔وکیل فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اپنایا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لینڈ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔جس پر عدالت نے کہا کہ آدم امین چوہدری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے،فیصلے میں کہا گیا کہ ریفرنس واپس نہیں کیا جا سکتا۔وکیل نے کہا کہ اس کیس پر ہائیکورٹ کا فیصلہ لاگو نہیں ہے وہ صرف ایمنسٹی سکیم اور ٹیکس سے متعلق کیس پر فیصلہ دیا گیا ہے۔نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود نے بریت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت دائر اختیار کا تعین کرے۔عدالت نے ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت دائر اختیار سے متعلق آصف علی زرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔