اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فواد چوہدری کوکس قانون کے تحت ہتھکڑیاں لگائی گئیں،صدر علوی اپنی پاور دکھائیں: شیری مزاری

اسلام آباد(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی رہنما شیری مزاری نے کہا ہے کہ’فواد چوہدری نے جمہوریت کے لیے آواز اٹھائی اور ان کا یہ حشر کر دیا گیا ہے۔شیری مزاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ جس طریقے سے فواد چوہدری کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں،کون سا قانون اس کی اجاز ت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’جمہوریت ایک مذاق بن کے رہ گئی ہے۔ صدر علوی کو کہتی ہوں کہ آپ پاکستان اور انصاف کے لیے کھڑے ہوں، آپ صدر ہیں اپنی پاور دکھائیں۔ پاکستان بچانے کے لیے آپ کو پوری طرح پوزیشن لینا ہو گی۔شیری مزاری نے کہا کہ ریاستی اداروں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔ چیف جسٹس آپ بھی قانون کے لیے کھڑے ہوں۔شیری مزاری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فواد چوہدری کی اہلیہ کا کہا کہ ’جس طریقے سے فواد کو گرفتار کیا گیا،وہ نا قابل قبول ہے۔ کئی گھنٹوں تک ہم گھر والوں کو پتہ ہی نہیں کہ ان کو گرفتار کیوں کیا گیا ہے۔