ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مولانا ہدایت الرحمان کا 5 روزہ راہداری ریمانڈ منظور

کوئٹہ(پی پی آ ئی) حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کا 5 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔کوئٹہ کی انسداد دہشت گری عدالت میں جمعرات کے روز حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر نامزد دیگر3 ملزمان کو بھی پیش کیا گیا۔عدالتی کارروائی کے دوران کرائم برانچ کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان و دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس کو عدالت نے مسترد کردیا۔عدالت کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان کا 5 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں دوبارہ گوادر کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کو دو مختلف مقدمات میں کرائم برانچ کوئٹہ کے حوالے کیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ بلوچستان کے بندرگاہی شہر گوادر میں ’حق دو تحریک‘ کے 2 مہینے تک جاری رہنے والے دھرنے اور احتجاج کی قیادت کرنے والے رہنما اور جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمان کو 13 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔