بیکری اور ناشتہ آئٹمز کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

ڈبل روٹی،مکھن،دودھ،دہی‘پاپوں کی قیمت بھی بڑھ گئی
4افرادکے مختصرسے کنبہ کے ناشتہ اخراجات 600 روپے
کراچی (پی پی آئی)شہر قائدمیں بیکری اور ناشتہ کے تمام آئٹمز کی قیمتوں میں اضافہ نے کم آمدنی والے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں نیز گیس کی کمیابی اور مہنگے سلنڈر کی خریداری کے اخراجات اس کے سوا ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بیکریوں نے بسکٹ، پاپے، کیک رسک اور دیگر بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں 70 روپے کلو تک اضافہ کردیا ہے،۔پی پی آئی کے مطابق ڈبل روٹی بریڈ، بن اور دیگر بیکری مصنوعات بنانے والی کمپنیوں نے بھی نئی پرائس لسٹ جاری کردی ہیں۔۔شہریوں کے مطابق ناشتے کی لاگت میں ایک سال کے دوران 110 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے، دو بڑے اور دو بچوں پر مشتمل ایک چھوٹے سے کنبہ کے لیے ناشہ کے اخراجات 600 روپے تک پہنچ چکے ہیں جن میں چار انڈے، ایک لیٹر دودھ، بریڈ، پاپے اور مکھن کی چھوٹی ٹکیہ اور چائے کی پتی و پکانے کاتیل شامل ہیں۔

Next Post

نواز شریف کی واپسی اسی سال متوقع،عمران کوسندھ

Wed Jan 25 , 2023
یا بلوچستان کی جیل میں دیکھ رہاہوں، منظور وسان کی پیش گوئی خیرپور (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اسی سال 2023 میں وطن واپس آئیں گے، نیا سال پی پی پی کے لئے بہتر ہے، […]