جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی حکومت نے سکولوں کے طلبااور سرکاری ملازمین کو یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریب میں شرکت پر مجبور کیا: رپورٹ

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کے ذریعے سکولوں کے طلبا، اساتذہ اور سرکاری ملازمین کو 26 جنوری کواپنے نام نہاد یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریبات میں شرکت کیلئے مجبور کیا۔کشمیرمیڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی اور دنیا کو ایک واضح اور دوٹوک پیغام دیاکہ وہ اپنی سرزمین پر بھارت کے جبری اور غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں اورخفیہ ایجنسیوں نے لوگوں کو خاص طور پر سکولوں کی انتظامیہ اور سرکاری ملازمین کو یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریبات میں شرکت نہ کر نے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ بھارتی فوج نے یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریبات متعدد علاقوں میں منعقد کیں اور کشمیریوں کو ان تقریبات میں شرکت پر مجبور کیا۔ بھارتی فوج کے زیر اہتمام تقاریب میں متعدد علاقوں کے نمبرداروں اوران کے آلہ کاروں نے شرکت کی۔