ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محسن نقوی سے نگران صوبائی وزرا نے ملاقات کی

عوام کو ہر محکمے کی طرف سے ریلیف ملتا نظر آنا چاہئے: محسن نقوی
لاہور(پی پی آئی) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ عوام کو ہر محکمے کی طرف سے ریلیف ملتا نظر آنا چاہئے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نگران صوبائی وزرا نے ملاقات کی، محسن نقوی نے صوبائی وزراکو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی عطا کردہ ذمہ داری کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کر دیا ہے۔محسن نقوی نے نگران صوبائی وزرا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مختصر مدت میں وہ کام کر کے جائیں کہ لوگ آپ کو یاد رکھیں، عوام کو ہر محکمے کی طرف سے ریلیف ملتا نظر آنا چاہیے۔ملاقات کرنے والوں میں نگران صوبائی وزیرانرجی، انڈسٹریز، انویسٹمنٹ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ ایس ایم تنویر، نگران صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، نگران صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن اینڈ سکولزایجوکیشن منصور قادر شامل تھے۔محسن نقوی سے ملاقات میں نگران صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ابراہیم مراد، نگران صوبائی وزیرتعمیرات و مواصلات و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال افضل اور نگران صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت عامر میر بھی شامل تھے۔