ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غیرقانونی تعمیرات کیخلاف شہری کی درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے بحث کرنے پر 10 ہزار جرمانہ کردیا
کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی تعمیرات کیخلاف شہری کی درخواست 10 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ مستردکردی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ مفاد عامہ نہیں لوگوں کو بلیک میل کرنے کی خاطر درخواستیں لگا رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عقیل احمد عباسی نے استفسار کیاکہ شہر بھر کی تعمیرات کس حیثیت میں چیلنج کی؟ کون ہیں آپ اور کس حیثیت میں درخواستیں لگا رہے ہیں؟ شہری محمود اختر نقوی نے کہاکہ میں بطورشہری مفاد عامہ کی خاطر درخواستیں لگا رہا ہوں،عدالت نے کہاکہ آپ مفاد عامہ نہیں لوگوں کو بلیک میل کرنے کی خاطر درخواستیں لگا رہے ہیں، جائیں، مفاد عامہ سے متعلق قانون کو پہلے پڑھیں۔