کراچی گلشنِ اقبال نزد سفاری پارک کے میٹرو شاپنگ مال کی چھت پر آتشزدگی ،جانی نقصان نہیں ہوا

خیبر پختونخوا میں شہید فوجی جوان جھمپیر کے قریبی گاؤں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

سری لنکن قونصل جنرل سنجیوا پتیویلا کی سندھ گورنر سے ملاقات؛ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال

پی ٹی آئی سندھ کی عوامی رابطہ مہم جاری؛ مختلف مقامات پر سرگرمیاں

وزیر اعظم نے دشمن کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی

جاپان میں مقامی آم کا موسم ختم ہو رہا ہے؛ پاکستانی آموں کی مانگ میں اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کیا اسحاق ڈار کوئی وعدہ پورا کرسکتے ہیں؟ شوکت ترین کا سوال

ماضی میں روپے کی قدر میں کمی سے قرض بڑھنے پر مخالف تنقید کرتے تھے
اب ایک ہی دن میں 2.4کھرب روپے کا اضافہ ہوا: سابق وزیر خزانہ
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین نے سوال کیا ہے کہ کیا اسحاق ڈار کوئی وعدہ پورا کرسکتے ہیں؟.پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت نے 2018 اور 2019 میں روپے کی قدر میں کمی کی اور قرض کا حجم بڑھتا گیا تو پی ڈی ایم پارٹیاں ہمارے خلاف شہر میں گئیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں روپے کی قدر میں کمی سے قرض بڑھنے پر مخالفین تنقید کرتے تھے، اب ایک ہی دن میں قرضوں میں 2.4کھرب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سابق وفاقی وزیر شوکت ترین نے مزید کہا کہ ڈار صاحب نے ایکسچینج ریٹ 200 روپے سے کم کرنے کا وعدہ کیا، کیا اسحاق ڈار کوئی وعدہ پورا کرسکتے ہیں؟