شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

برسلزمیں کشمیرکونسل کا احتجاجی کیمپ احتجاجی کیمپ،بھارتی مظالم کی نشاندہی

برسلز(پی پی آئی) برسلزمیں یورپی وزارت خارجہ کے دفاتر پر کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔قیادت کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کی۔ احتجاجی کیمپ میں اہم کشمیری اور پاکستانی شخصیات بشمول سردار صدیق، چوہدری خالد جوشی، شیراز راج، کینتھ رائے، سید اظہر شاہ، مہر ندیم، راجہ عبدالقیوم اور اسلم شاہ اوردیگر نے شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔علی رضاسید نے اس موقع پر کہا کہ نام نہاد جمہوری ملک ہونے کا دعویداربھارت نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے اور اس نے کشمیری عوام کے تمام جمہوری اور بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ ترک کرنے اورکشمیریوں کوانکا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دینے کیلئے بھارت پر زوردیا۔