سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ا نجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میر واعظ کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی لوگوں کیلئے سخت اضطراب اور مایوسی کا سبب ہے لہذانتظامیہ انکی فوری رہائی عمل میں لائے تاکہ وہ اپنی دینی و سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر سکے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق میر واعظ عمر فاروق 5اگست 2019سے سرینگر میں اپنے گھر میں نظر بند ہیں جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی تھی۔ دوسری جا نب ا نجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے میرواعظ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مرکزی جامع مسجد سرینگرمیں سالانہ ہجری کلینڈر برائے سال 1444-45ھ مطا بق2023کا اجرا عمل میں لایا۔اس کلینڈر کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں اسلامی خطاطی، فن کتابت اور جلد سازی کا جو انتخاب شامل ہیں ان میں ۵۱ھویں صدی سے ۹۱ویں صدی تک کے قرآنی نسخوں کے مخطوطے رسول اکرم ﷺکی احادیث مبارکہ، اللہ تبارک و تعالیٰ اور رسول اکرم ﷺ کی تعریف میں حمد و نعت اور انسانی و اخلاقی قدروں پر مشتمل تحریریں شامل ہیں۔