سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جب تک عمران خان سیاست سے مائنس نہیں ہوں گے استحکام نہیں آئے گا: عطا تارڑ

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاتارڑ نے کہا ہے کہ جب تک سابق وزیراعظم عمران خان سیاست سے مائنس نہیں ہوں گے یہ پاکستان میں استحکام نہیں آنے دیں گے۔اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما عطاتارڑ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو برا بھلا مت کہا جائے، چیف الیکشن کمشنر کو پی ٹی آئی نے تعینات کیا ہے، جب عمران خان کی مرضی نہیں چلتی تو اداروں کو گالیاں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جب تک سیاست سے مائنس نہیں ہوں گے یہ پاکستان میں استحکام نہیں آنے دیں گے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی عدم استحکام آتا ہے، عمران خان اکانومی کو خراب کرنا چاہتے ہیں، معاشی استحکام بھی آئے گا اور سیاسی استحکام بھی آئے گا۔عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کو سیاست کے میدان سے باہر پھینکیں گے، عمران خان کی دیرینہ خواہش تھی کہ مونس الٰہی گرفتار ہو، میں مونس الٰہی کو کہوں گا الیکشن آ رہا ہے واپس آجائیں، اپنے باپ کو مشکل میں چھوڑ کر باہر نہیں بھاگا جاتا، واپس آکر سامنا کریں۔