پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مریم اورنگزیب کی چوہدری شجاعت حسین کو مبارک باد

اسلام آ باد(پی پی آئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو مبا رک باد دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا آرڈر پیغام ہے کہ ڈسکہ کی دھند میں نہیں فیصلے آئین اور قانون کی روشنی میں ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی جا نب سے چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر براقراررکھنے کے فیصلے رد عمل دیتے ہو ئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ چوہدری شجاعت سے ق لیگ چھیننے کے فسطائی ذہن کو شکست ہوئی۔ الیکشن کمیشن کا آرڈر پیغام ہے کہ ڈسکہ کی دھند میں نہیں فیصلے آئین اور قانون کی روشنی میں ہوں گے۔جلاو،گراو، مار دو، اٹھا لو، پھینک دو کی فسطائیت ملک میں مسلط نہیں۔ اب ہر کام آئین اور قانون کے مطابق ہوگ۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر قرار دیتے ہوئے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دے دیا اور کہا کہ چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ (ق) کے صدر برقرار رہیں گے۔