خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قراقرم ایکسپریس کو بھی گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت

لاہور(پی پی آئی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے قراقرم ایکسپریس کو بھی گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گرین لائن میں سروس اور سہولیات کا جائزہ لیا گیا، پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں نئی کوچز میں فون نمبرز لکھنے، اسکریچز لگانے، کچرا پھینکنے کی شکایات اور ٹرین کو نقصان پہنچانے پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔خواجہ سعد رفیق نے قراقرم ایکسپریس کو بھی گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ باقی ٹرینوں کو بھی بتدریج اپ گریڈ کیا جائے گا۔اجلاس میں ریلوے لینڈ پر قائم دکانوں کی آکشن پر بریفنگ اور پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت کی گئی، فیول پرائس میں اضافے کے ریلوے کی آپریشنل کاسٹ پر اثرات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ علاوہ ازیں تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔