پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف شیخ رشید کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی

اسلام آباد(پی پی آ ئی)پاکستان کی سپریم کورٹ نے اپوزیشن رہنما اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے۔رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے شیخ رشید کی درخواست پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں یہ واضح نہیں کیا کہ اس معاملے میں مفاد عامہ کے کون سے امور متاثر ہوئے ہیں اور اس تعیناتی سے آئین کی کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہے۔ سپریم کورٹ کا فورم اس کے لیے مناسب نہیں ہے۔رجسٹرار کی طرف سے کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا اور آئین کے آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت وزیر اعلیٰ کی تعیناتی سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی اور فریق کو اس کی کاپی بھی فراہم نہیں کی۔رجسٹرار کی جانب سے اعتراض لگایا گیا ہے کہ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں نامناسب زبان استعمال کی ہے۔ درخواست گزار نے درخواست دائر کرنے کا واضح مقصد بھی بیان نہیں کیا گیا۔واضح رہے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی پر دائر درخواست کو بھی اعتراض لگا کر واپس کر دیا تھا۔