پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے4 اور کشمیری نوجوان گرفتار کرلیے

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارتی ریاست گجرات میں قا بض بھارتی فورسز نے چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق پولیس نے نوجوانوں کو ریاست کے شہر احمد آباد کے علاقے موتیرا میں ایک سٹیڈیم کے قریب سے گرفتار کیا۔پولیس کرائم برانچ(سی بی) کے ڈپٹی کمشنر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سی بی ٹیم اور مقامی پولیس نے موتیرا علاقے سے چار کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا۔ انہوں نے کہاکہ حراست میں لیے گئے چاروں نوجوان ضلع بڈگام کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سے احمد آباد میں موجودگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔دریں اثنا نوجوان کے اہلخانہ نے انکی گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور پولیس نے انہیں بلا وجہ گرفتار کیا ہے۔