اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کامران اکمل کی بابر اعظم کی کپتانی پر دوبارہ تنقید

کراچی (پی پی آئی)قومی کرکٹر کامران اکمل نے کپتان کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بابر کی کپتانی میں کہیں بھی میچیورٹی نظر نہیں آئی۔پی پی آئی کے مطابق انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ انگلش کھلاڑیوں نے اٹیکنگ کرکٹ کھیلی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں اگرچہ ان کے اہم کھلاڑیوں سے رنز نہیں ہوپائے لیکن ٹیم میں شامل نئے لڑکوں نے بہترین کرکٹ کھیلی جس سے ٹیم سیریز جیت کرگئی۔کامران اکمل کا کہنا تھا کہ یہ جیت انگلینڈ کیلئے بہت اہم جیت ہے جس نے ہماری کرکٹ، مینٹیلٹی اور سسٹم کو ایکسپوز کردیا وہ ہمیں اپنی کرکٹ سے کھیل بتائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں کپتانی سمیت کوئی بھی چیز پرفیکٹ نہیں تھی، آپ بین اسٹوکس کی کپتانی دیکھ لیں اور بابر کی دیکھ لیں۔انکا کہنا تھا کہ بابر کو اتنا عرصہ ہوگیا کپتان بنے ہوئے اب بابر کی کپتانی میں میچیورٹی آنی چاہیے بہتر فیصلے آنے چاہیں تاکہ لگے کوئی کپتان پچ کو دیکھ کر بیٹنگ اور بولنگ کے فیصلے کررہا ہے، کوئی بھی چیز مثبت نہیں تھی، پاکستان نے تینوں ٹیسٹ میچز میں منفی کرکٹ کھیلی۔