سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کی اقلیتی برادری کشمیریوں کی حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے:وزیر اقلیتی امور

کراچی (پی پی آ ئی)وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں و بہنوں کی 75 سال سے زائد عرصہ سے جاری جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں،پاکستان کی اقلیتی برادری کشمیریوں کی حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے،انہوں نے کہاکہ تاریخی اور ثقافتی لحاظ سے آزادی وادی کشمیر کے مسلمانوں کا حق ہے،کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر کے مودی سرکار کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی گھناونی سازشوں میں مصروف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو ختم کرنے کے لیے مودی سرکار کا ہر حربہ ناکام ہوگا۔انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔