گھریلو تنازعے پر شوہر کے ہاتھوں 38 سالہ بیوی قتل،ملزم گرفتار

بدین: (پی پی آئی) رات گئے ڈیئی کے قریب ملزم غلام رسول بھٹو نے گھریلو تنازعے پر اپنی 38 سالہ بیوی رضیہ عرف رانی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ایس ایچ او ڈیئی سب انسپکٹر محمد خان کلوئی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرکے چند گھنٹوں کے دوران ہی ملزم غلام رسول بھٹو کو گرفتار کرلیا۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس نے مقتولہ کے بھائی محمد الیاس کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Next Post

مقبوضہ جموں و کشمیر میں تجاوزات کے خلاف

Mon Feb 6 , 2023
مہم مقامی لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کی کوشش ہے: پی ڈی پی سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف مہم مقامی لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے اور علاقے میں آبادی کے تناسب کو بڑے پیمانے پر تبدیل […]