سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سکھر میں گداگر خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس

افسر کے خلاف مقدمہ درج,گرفتاری کے لیے چھاپے
سکھر (پی پی آئی)سکھر میں گداگر خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس افسر کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔مینارہ روڈ پر دو گداگر خواتین میں جھگڑے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور گداگر خواتین کو چھڑانے کی کوشش کی۔خاتون نے پولیس کی بات نہ مانی تو اس پر پولیس افسر نے طیش میں آکر تھپڑ برسا دئیے اور انہیں برقعے سمیت گھسیٹنے کی کوشش کی۔واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیا اور فوری طور پر مذکورہ پولیس افسر کو معطل کرکے اس کے خلاف کارروائی اور تحقیقات کا حکم دیا۔واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی ہدایت پر تھانہ سی-سیکشن میں درج کیا گیا اور مذکورہ افسر کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے متاثرہ گداگر خاتون کے پاس پہنچ کر معاملے کی تفصیلات حاصل کیں اور انہیں اجرک پہنائی۔