خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے ہر شہری کا دل ترکیہ اور شام کیلئے افسردہ ہے: شیری رحمان

تر کیہ اور شام کے زلزلہ متاثر لوگوں کی مکمل بحالی تک امداد کا سلسلہ نہیں رکنا چاہئے
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کا دل ترکیہ اور شام کیلئے افسردہ ہے،ہمیں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثر علاقوں میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لیے ہنگامی امداد کا ایک مستقل ریلیف کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا، زلزلہ متاثر لوگوں کی مکمل بحالی تک امداد کا سلسلہ نہیں رکنا چاہئے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے،ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملبے میں دبے افراد کی تلاش ابھی جاری ہے، پاکستان کے ہر شہری کا دل ترکیہ اور شام کیلئے افسردہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے حالیہ سیلاب کے دوران پاکستان حکومت اور سیلاب زدگان کی ہر لحاظ سے بھرپور مدد کی۔ پاکستان بھی اس مشکل صورتحال میں ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ سی 130 اور پی آئی اے کی امدادی پروازیں سامان اور امدادی ٹیمیں لے کر ترکیہ کے لیے روانہ ہو چکی ہیں۔