خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کسی کے پاس بھی الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم نہ کرنا کا کوئی جواز نہیں: فواد چوہدری

لاہور(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عوام سے، الیکشن سے اور اب عدالت سے بھی بھاگ رہی ہے۔پی ٹی آ ئی رہنما فواد چوہدری اور اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو آئین کی خلاف وزری ہو گی۔ 90 دنوں میں الیکشن ہونا لازمی ہیں،الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ نہ دے کرپہلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 12 کروڑ عوام کے حقوق سلب ہوئے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج میڈیا میں عجیب ہیڈ لائنز ہیں کہ فوج سکیورٹی نہیں دے گی۔ کسی کے پاس الیکشن کمیشن کو تعاون نہ دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ عدالت دوسری پارٹی کو جواب جمع کروانے کا پورا موقع دے رہی ہے۔ ان کے وکیل ایک کے بعد ایک آ کر جوتے اٹھا کر بھاگ جاتے ہیں۔فواد چوہدری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ انھیں منشی کہنے پر اعتراض ہے اگر اسسٹنٹ کہہ دیں تو اعتراض تو نہیں ہو گا۔ انھوں نے پنجاب کی نگران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب میں وہ لوگ نگران کابینہ کا حصہ ہیں جنھیں ان کے گھر والے بھی دوسری بار سالن نہیں دیتے،ہمیں آئین کی بحالی کے لیے تحریک چلانا پڑے گی۔