سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک فضائیہ کا ایک اور امدادی طیارہ ترکیہ پہنچ گیا

انقرہ(پی پی آ ئی)پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ کے شہر ادانہ پہنچ گیا ہے۔ طیارے کے ذریعے ساڑھے 16 ٹن امدادی سامان پہنچایا گیا۔طیارہ پی اے ایف بیس لاہور سے خیمے اور دیگر اشیائے ضروریہ لے کر ترکیہ کے شہر ادانہ پہنچ گیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ وزارت خارجہ اور ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ مل کر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔8 پاکستانی مسافروں کو پاک فضائیہ کے اس طیارے پر وطن واپس پہنچایا جائے گا۔