سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیکڑوں افغانیوں کو جعلی کاغذات پر پاکستانی ویزے کا اجرا، دفترخارجہ کی انکوائری کا حکم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزارت خارجہ کی ہدایت پر پاکستانی ایمبیسی نے تمام افراد کے ویزے روک دیے۔میڈیا رپورٹ کیمطابق پاکستانی ایمبیسی کی جانب سے مبینہ طور پر سیکڑوں افغانیوں کو جعلی کاغذات پر پاکستانی ویزے جاری کیے جانے کے بعد فارن آفس پاکستان نے انکوائری کا حکم دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایمبیسی نے سیکڑوں افغانیوں کو جعلی کاغذات پر ویزے جاری کیے۔معاملہ علم میں آنے کے بعد پاکستان وزارت خارجہ کی جانب سے ویزے روکنے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد پاکستانی ایمبیسی نے تمام افراد کے ویزے روک دیے۔پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔دوسری جانب ویزوں کا اجراروکے جانے کے باعث پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔