ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توہین الیکشن کمیشن کیس، اسد عمر نے اپنا جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اپنا جواب جمع کرا دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسدعمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس پر جواب جمع کروا دیا۔عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمارے حلقے میں انتخابات ہو رہے ہیں، میں اور فواد چوہدری دونوں الیکشن لڑ رہے ہیں، مناسب ہوگا کہ الیکشن کے بعد کی تاریخ دیں، آئندہ سماعت پر اعتراضات پر دلائل دوں گا۔وکیل فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ آئندہ سماعت پر حاضر ہوسکوں، انتخابی مہم کے لیے وقت بھی کم ملا ہے۔الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی۔