مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنا چاہتی ہے:فاروق عبداللہ

سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنا چاہتی ہے،حد بندی کامقصد مقبوضہ جموں وکشمیرکو ہندو اکثریتی ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق فاروق عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکمران سمجھتے ہیں کہ ہم بیوقوف ہیں، لیکن ہم بیوقوف نہیں ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ان کی نیت کیا ہے، اگر ان کی نیت خراب نہ ہوتی تو وہ حد بندی بھی نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیرکوہندو اکثریتی ریاست میں تبدیل کر دیا جائے۔امیت شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے واضح طور پر کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے بعد ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ووٹر لسٹ کی تیاری کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے اور اب الیکشن کمیشن کو انتخابات کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

Next Post

وزیراعظم آزاد کشمیر کا ترک زلزلہ متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے کا اعلان

Wed Feb 15 , 2023
مظفر آ باد(پی پی آ ئی)وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس نے ترک زلزلہ متاثرین کے لئے ذاتی حیثیت میں ایک کروڑ روپے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور پاکستان کا بڑا مضبوط رشتہ ہے، آزاد کشمیر میں 2005 کا زلزلہ ہولناک تھا، ترک صدر سمیت […]