پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی اور صوبائی الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں:رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر عمران خان ہارا تو ہم پر الزام لگائے گا کہ نگران سیٹ اپ نہیں تھا اس لیے ہارا، الیکشن کمیشن کو بہتر فیصلہ کرنا چاہیے، الیکشن استحکام کا باعث بننا چاہیے نہ کہ نئے دھرنے اور افراتفری کا۔ عمران خان کو ٹیریان کیس میں نااہل ہونا ہے تو اس کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے، عمران خان نے اپنی اولاد کو کیوں چھپایا؟، مسلم لیگ ن نے ان کو کہا تھا کہ توشہ خانہ کی گھڑیاں چوری کریں؟۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کے تعلقات دوست ملک سے خراب کیے، یہ سب ان کا اپنا کیا دھرا ہے، وہ کرپشن کے خلاف مہم چلا رہے تھے، خود ساتھ ساتھ گھٹیا ترین کرپشن کر رہے تھے، اگر وہ میرٹ پر قانون کے مطابق نااہل ہوتے ہیں تو ان کو بالکل ہونا چاہیے۔