پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز میں رہائش کی مد میں نادہندہ نکلے

اسلام آ باد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز میں رہائش کی مد میں نادہندہ نکلے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق ارکان اسمبلی پر پارلیمنٹ لاجز کے کرائے، بجلی اور سوئی گیس کی مد میں لاکھوں روپے واجب الادا ہیں۔دستاویز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فخر امام پارلیمنٹ لاجز کے 2 لاکھ 59 ہزار روپے کے نادہندہ نکلے، فخر امام پر لاجز میں رہائشگاہ کے بجلی کے بل کی مد میں 49 ہزار سے زائد روپے واجب الادا ہیں، فخر امام گھر کے کرائے کی مد میں 2 لاکھ 10 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں۔سابق وفاقی وزیر علی زیدی بھی پارلیمنٹ لاجز کے ایک لاکھ 51 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں، پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کے ذمے پارلیمنٹ لاجز کے ساڑھے 7 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب 5 لاکھ 98 ہزار کی نادہندہ ہیں جبکہ منور بی بی 16 لاکھ 12 ہزار کی نادہندہ ہیں، عاصمہ قدیر 4 لاکھ روپے اور عندلیب عباس 60 ہزار روپے کی نادہندہ ہیں، سابق رکن اسمبلی ابراہیم خان 60 ہزار،کرامت علی کھوکھر 85 ہزار کے نادہندہ ہیں۔دستاویز کے مطابق امجد علی خان کے ذمے 43 ہزار روپے واجب الادا ہیں، حیدر علی خان 13 لاکھ 92 ہزار، علی خان جدون 56 ہزار، مجاہد علی 11 لاکھ 67 ہزار کے نادہندہ ہیں جبکہ شیرعلی ارباب پر 3 لاکھ 61 ہزار اور گل داد خان کے ذمے 2 لاکھ 96 ہزار واجب الادا ہیں۔اس کے علاوہ ساجد خان ایک لاکھ 92 ہزار، عامر محمود کیانی 2 لاکھ 69 ہزار کے نادہندہ نکلے، شوکت علی بھٹی 8 لاکھ 40 ہزار اور ملک عمر اسلم 60 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں۔