شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے استعفے منظور کرنے کااقدام چیلنج کردیا

لاہور (پی پی آئی) تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے استعفیٰ منظور کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی پرویز خٹک،اسد عمر،فواد چوہدری سمیت 70 ارکان نے درخواست دائر کی ہے، دائر درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔دائر درخواست میں پی ٹی آئی ارکان نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپیکر نے استعفی منظور کرنے سے پہلے ارکان کا موقف نہیں لیا، الیکشن کمیشن نے استعفی منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کردیا،لہذا عدالت پی ٹی آئی ارکان کے استعفی منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد سے روکنے کا حکم دے۔یاد رہے کہ 2 فروری کوبھی تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔