متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر،گاندربل میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ضلع کولگام میں قابض بھارتی فورسز نے 3اور کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا
سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ضلع کولگام سے تین اور کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے نوجوانو ں کو گزشتہ رات ضلع میں دادرکوٹ عالم گنج کراسنگ پر ناکے سے گرفتار کیا۔گرفتار نوجوانوں کے نام محمد عباس وگے، گوہر شفیع میر اور نثار رحمان شیخ بتائے جاتے ہیں۔پولیس نے نوجوانوں کی گرفتار ی کا جواز پیدا کرنے کیلئے ان پر ایک مجاہد تنظیم کے وابستہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔دوسری جا نب ضلع گاندربل میں ہفتے کی صبح ایک اور نا معلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔کشمیر میڈیا کے مطابق لاش ضلع کے علاقے واسکورہ سے ملی ہے،مقامی لوگوں نے لاش دیکھ کو پولیس کو اس بارے میں مطلع کیاجس نے موقع پر پہنچ کر اسے قبضے میں لے لیا۔