مہنگائی کا دوسرا نام عمران خان ہے:مریم نواز

نوازشریف خدمت میں مصروف اور عمران خان گھڑی چوری کرنے میں مصروف رہا
را ولپنڈی(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مہنگائی کا دوسرا نام عمران خان ہے،نوازشریف خدمت میں مصروف اور عمران خان گھڑی چوری کرنے میں مصروف رہا۔ راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف لندن میں ہوں یا لاہور میں، ان کے چاہنے والے اسی کو چاہتے ہیں۔ پنڈی کا ہرمنصوبہ نوازشریف اور شہبازشریف کی محبت کی گواہی دے رہا ہے۔مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ ایک ایسے حکمران بھی رہے جو4 سال چھپ کر بنی گالہ میں رہے، نواز شریف خدمت میں مصروف رہا اور وہ گھڑیاں چوری کرنے میں مصروف رہا۔ مشکلات پیدا کرکے کوئی اور جاتا ہے اور اسے ٹھیک نواز شریف کرتے ہیں، جب وہ مشکلات ٹھیک کردیتے ہیں اسے نکال دیا جاتا ہے۔ جب جب نواز شریف کو ملک ملا تیزی سے نیچے جاتا ہوا پاکستان ملا، لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں مہنگائی سے ہے، مہنگائی کا دوسرا نام عمران خان ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عمران خان نہیں تھا تو ملک میں مہنگائی بھی نہیں تھی، جب نواز شریف حکومت میں تھے تو روٹی 5 روپے، چینی 50روپے، آٹا 35 روپے اور گھی 140 روپے فی کلو سے زیادہ نہیں تھا، جب سے عمران خان آیا مہنگائی پاکستان سے جانے کا نام نہیں لے ر ہی، مہنگائی اور عمران خان کو اکٹھا اٹھاکر باہر پھینکیں گے۔ عمران خان بارودی سرنگیں آئی ایم ایف کی شکل میں بچھاکر گیا ہے، معیشت صرف زمان پارک کی ٹھیک ہوئی ہے،ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اسحاق ڈار کو نہیں بلکہ عمران خان کو بٹھانا چاہیے، ملک کا یہ حال آئی ایم ایف کی وجہ سے نہیں خاتون کھانا کی وجہ سے ہوا۔

Next Post

عمر کوٹ،کلانکر جھیل میں زائرین کی کشتی الٹ گئی، 6 افراد ڈوب گئے،3 لاشیں نکال لی گئیں

Mon Feb 20 , 2023
عمر کوٹ (پی پی آ ئی) عمرکوٹ کے علاقے کلانکر جھیل میں زائرین کی کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈھوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو رضا کاروں نے 3 افراد کی لاشوں کو نکال لیا ہے باقی ڈھوبنے والوں کی لاشوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے کشتی میں 10 افراد […]