شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کھلاڑیوں سے بہترین کارکردگی لینے پر اپنی توجہ مرکوش رکھتا ہوں:بابر اعظم

لاہور(پی پی آ ئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کی تعریف کو اپنے لیے اعزاز قرار دے دیا۔
سابق آسٹریلوی کپتان نے آئی سی سی ڈیجیٹل میں کپتان بابر اعظم کی تعریف کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ بطوربیٹر اور کپتان بابر عظم مجھ سے کئی گنا آگے ہیں، بابراعظم اپنے کیریئرمیں مزید کئی ریکارڈز توڑ سکتے ہیں۔بابر اعظم نے سابق آسٹریلوی کپتان کی باتوں کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے میرے بارے جو کہا ہے اس سے میرے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جب لیجنڈری کھلاڑی تعریف کرے توآپ مزید بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں، یہ تمام کھلاڑی اس مقام سے گزرے ہوتے ہیں، انہیں علم ہے کہ میرامائنڈ سیٹ کیا ہے۔بابراعظم نے مزید کہا کہ میں اپنے کھلاڑیوں سے بہترین کارکردگی لینے پر اپنی توجہ مرکوش رکھتا ہوں، میں امام الحق،شاداب خان اور محمد رضوان سے مشاورت کرتا ہوں۔