جسٹس اعجاز اور جسٹس مظاہر کا رویہ (ن) لیگ کیلئے متعصبانہ ہے: رانا ثنااللہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر داخلہ را نا ثنااللہ نے2 سینئر ججز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا رویہ مسلم لیگ (ن) کے لئے متعصبانہ ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں وزیر داخلہ را نا ثنا اللہ نے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن سے انصاف کی توقع نہیں، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی آڈیو لیک کا ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آچکا ہے، دونوں ججز درجنوں مقدمات میں مخالفانہ فیصلے دے چکے ہیں۔وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ متاثرہ فریق کی درخواست پر بھی متنازعہ جج بینچ سے الگ کر دیے جانے کی روایت ہے، لیگی قانونی ٹیم دونوں کو ہمارے مقدمات کی سماعت والی بینچوں سے الگ ہونے کا کہے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی کو پارٹی کے خلاف مقدمات سے علیحدہ ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

Next Post

جیل بھرو تحریک ایک جہاد کا نام ہے:عمران خان

Wed Feb 22 , 2023
ہمیں جعلی مقدموں اور دورانِ حراست تشدد کا سامنا ہے لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جعلی مقدموں اور دورانِ حراست تشدد کا سامنا ہے۔عمران خان نے اپیل کی ہے کہ حقیقی […]