اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لداخ میں مارے گئے بھارتی فوجی کا والد بیٹے کی یادگار تعمیر کرنے پر بہار میں گرفتار

پٹنہ (پی پی آئی) مقبوضہ مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں 2020میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ساتھ تصادم میں مارے گئے ایک بھارتی فوجی کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست بہار میں ضلع ویشالی کے قصبے جنڈاہا میں سرکاری اراضی پر اپنے بیٹے کے لیے ایک یادگار تعمیر کرنے پر پولیس نے مذکورہ فوجی کے والد کو تشدد کا نشانہ بناکرگرفتار کر لیا۔تاہم پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ غیر قانونی تجاوزات کا مسئلہ ہے جس میں زمیندار کے حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی تھی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سب ڈویژنل پولیس آفیسرشریمتی مہوا نے کہاکہ 23 جنوری کوجنڈاہا میں ہری ناتھ رام کی زمین اور سرکاری زمین پر بنائے جانے والے مجسمہ پر درجہ فہرست ذات اوردرجہ فہرست قبائل پرمظالم کی روک تھام کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیاکیونکہ مجسمہ بنانے والوں نے کوئی اجازت نہیں مانگی تھی۔انہوں نے کہاکہ اگر وہ چاہتے تو اسے اپنی زمین میں بنا سکتے تھے یا حکومت سے زمین مانگ سکتے تھے۔ اس صورت میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے زمین کے مالک کے حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ہلاک ہونے والے فوجی جے کشور سنگھ کے بھائی نند کشور نے جو خود بھی فوج میں ہیں،کہا پولیس نے ان کے والد کو مارا پیٹا گیا اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ انہوں نے کہاکہ ڈی ایس پی صاحبہ نے ہم سے ملاقات کی اور 15دن کے اندر مجسمہ ہٹانے کو کہا۔ میں نے انہیں بتایاکہ میں دستاویزات دکھاؤں گا۔ بعد میں تھانہ انچارج ہمارے گھر آیا اور میرے والد کو گرفتار کرنے سے پہلے مارا پیٹا۔ انہوں نے میرے والد کو گالیاں بھی دیں۔