خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عوامی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھ کر کم ترقی یافتہ ممالک کی مدد کی جانی چاہئے: وزیر اعظم

دوحہ(پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ کر اپنے ٹو ئٹر پیغام میں کہاکہ امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دوحہ پہنچا ہوں،اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی پانچویں کانفرنس میں شرکت کروں گا۔وزیراعظم کاکہناتھا کہ ایشیا اور افریقی ممالک کو درپیش چیلنجز سے متعلق پاکستان کا موقف پیش کروں گا،سب سے کم ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں اور وبائی امراض کا سامنا ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ کم ترقی یافتہ ممالک خوراک اور توانائی کی فراہمی میں جیوسٹرٹیجک رکاوٹ سے متاثر ہیں، عوامی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھ کر کم ترقی یافتہ ممالک کی مدد کی جانی چاہئے۔