ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بعد مرگ میری کتاب شائع ہوگی جس میں تمام حقائق ہوں گے، ثاقب نثار

کتاب میں 1997سے لیکر چیف جسٹس کے عہدے تک کی ساری کہانی لکھوں گا
عمران کو مکمل طور پر نہیں 3نکا ت پر صادق،امین قرار دیا تھا، اسے سیاسی رنگ دیا گیا
لاہور(پی پی آئی)سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہاہے کہ میرے مرنے کے بعد ایک کتاب شائع ہوگی جس میں تمام حقائق ہوں گے۔ ایک نجی چینل سے گفتگو میں ثاقب نثار کا کہناتھا کہ کتاب میں 1997سے لیکر چیف جسٹس کے عہدے تک کی ساری کہانی لکھوں گا،پی پی آئی کے مطابق ان کاکہناتھا کہ میں اب کسی کو انٹرویو نہیں دوں گا۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکا مزید کہناتھا کہ عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا، اسے سیاسی رنگ دیا گیا، عمران خان کو 3 نکا ت پر صادق اور امین قرار دیا تھا۔سابق چیف جسٹس کاکہناتھا کہ اکرم شیخ نے عمران خان سے متعلق 3 نکات لکھ کر دئیے کہ ان پر فیصلہ کیا جائے، تینوں نکات پر عمران خان صادق اور امین ثابت ہوئے تھے، عمران خان کیخلاف 3 نکات پر میری ججمنٹ آج بھی موجود ہے۔ان کاکہناتھاکہ آج کل عدالتی فیصلوں پر وہ بات کر رہے ہیں جنہیں قانون کی زبر زیر معلوم نہیں،جو شخص آج عدالتوں پر حملہ آور ہے وہ کبھی عدالتوں کا پسندیدہ رہا ہے۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکاکہناتھا کہ صرف ایک مقدمہ کے علاوہ اسے ہمیشہ عدالتوں سے ریلیف ہی ملتا رہا ہے، جب چیف جسٹس نہیں بنا تھا تو نواز شریف نے مختلف حلقوں میں کہنا شروع کیا کہ یہ اپنا چیف ہے، میں نے پانامہ کیس میں خود کو بینچ سے الگ کرلیا تھا، ثاقب نثار نے کہاکہ نااہلی کیس میں معیاد سے متعلق اوپن نوٹس کردیا تھا کہ جو بھی معاونت کرنا چاہے کرے، سابق چیف جسٹس کاکہناتھا کہ نااہلی کی معیاد کا تقرر آئین قانون کی روشنی میں کیا۔