سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گااوروہ بہت جلد بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل کریں گے۔کشمیر میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ تنازعہ کشمیر حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا، اقوام متحدہ جب تک کشمیرکے بارے میں اپنی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کراتا، بھارت کی ظالم فوج کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلتی رہے گی۔ حریت ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے سنجیدگی دکھانی ہوگی اورکشمیریوں کے حقوق کے لئے اپنی آواز بلند کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کا واحد اورآسان حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق علاقے میں استصواب رائے کا انعقاد ہے جس کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ حریت ترجمان نے کہاکہ کشمیری گزشتہ 73سال سے بھارتی مظالم کا سامنا کررہے ہیں اور اگر اقوام متحدہ نے اب بھی اس مسئلے کو حل نہ کیا توپوری دنیا کا امن خطرے میں پڑسکتا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیرکے بارے میں اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے تاکہ کشمیری عوام اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرسکیں۔
Next Post
معاشی بحران ورثے میں ملا، مسائل پر جلد قابو پالیں گے: اسحاق ڈار
Thu Mar 9 , 2023
آئندہ کچھ دنوں میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی امید ہے: وزیر خزانہ اسلام آ باد(پی پی آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بحران اتحادی حکومت کو ورثے میں ملا ہے، حکومت معاشی بحالی کیلئے کوشاں ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا […]