شرجیل انعام میمن کا طاہر نجمی کے انتقال پر اظہار تعزیت

طاہر نجمی اردو صحافت میں استاد کا درجہ رکھتے تھے: شرجیل میمن

کراچی (پی پی آئی)صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر طاہر نجمی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ طاہر نجمی ایک بااصول اور منجھے ہوئے صحافی تھے۔انہوں نے تمام عمر اظہارِ رائے کی آزادی کے لئے جدوجہد کی وہ اردو صحافت میں استاد کا درجہ رکھتے تھے۔انہوں نے بہت محنت سے اپنی ٹیم کے ساتھ روزنامہ ایکسپریس کو اس مقام تک پہنچایا۔ان کا دنیا سے چلے جانا شعبہ صحافت کا بڑا نقصان ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ نے دعا کی کہ رب العزت مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عنایت کرے۔

Next Post

فرح گوگی کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع

Fri Mar 10 , 2023
نیب نے تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو 17مارچ تک ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کردی اسلام آ باد(پی پی آ ئی) نیب نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔ فرح خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں صوبہ بھرسے فرح گوگی کے […]