پی ٹی آئی کے بعض منحرف اراکین کو

ن لیگ کا ٹکٹ نہ دینے کی اطلاعات
لاہور (پی پی آئی) پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے بعض منحرف اراکین کو ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ نہ دینے کی اطلاعات ہیں اسی حوالے سے سابقہ پی ٹی آئی رکن سلمان نعیم کا موقف ہے کہ میرے حلقے میں لیگی قیادت مجھ سے رابطے میں ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ پارٹی تمام کام مجھ سے لے لیکن پارٹی ٹکٹ کسی اور کو دے جبکہ شعیب صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی سے الگ ہونیوالے ارکان کو انتخابات میں ن لیگ کا ٹکٹ ملے گا۔پی پی آئی کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ ن لیگ نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے حلقوں میں سروے کے بعد ٹکٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق حلقے میں پی ٹی آئی کا منحرف رکن مضبوط ہوا تو اسے ٹکٹ مل سکے گا۔پی ٹی آئی کا منحرف رکن حلقے میں مضبوط نہ ہوا تو پارٹی اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ن لیگ لاہور سے پی ٹی آئی کے تینوں منحرف امیدواروں کو ٹکٹ نہ دینے پر غور کر رہی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق اسد کھوکھر، سلمان نعیم، نعمان لنگڑیال، شعیب صدیقی اور اکبر نوانی کو ٹکٹ دینے کا معاملہ زیر غور ہے۔ ن لیگ کی صوبائی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ٹکٹ حلقوں کی صورتحال دیکھ کر دئیے جائیں گے۔

Next Post

گجرات میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل

Fri Mar 10 , 2023
پر سوار2 طالب علم جاں بحق ، ٹرک ڈرائیور فرار گجرات (پی پی آئی) گجرات میں تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 2 طالب علم جاں بحق ہو گئے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔پی پی آئی کے مطابق حادثہ دیونہ منڈی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل پر جانیوالے 2 طالب علموں […]