ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

زمان پارک میں پولیس کی کارروائی سے متعلق معاہدہ طے پا گیا

لاہور(پی پی آ ئی)زمان پارک میں پولیس کی کارروائی سے متعلق پنجاب حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق معاہدے کے مطابق تحریک انصاف ورانٹس کی تکمیل، سرچ ورانٹس کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی اور اس کے علاوہ جماعت کی جانب سے زمان پارک کے اردگرد ہنگامہ آرائی کے سلسلے میں 14 اور 15 مارچ کو درج ہونے والے مقدمات کی تفتیش میں بھی تعاون کیا جائے گا۔طے پانے والے معاہدے کے تحت فریقین نے فوکل پرسنز مقرر کیے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عمران کشور فوکل پرسن ہوں گے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے یہ ذمہ داری شبلی فراز اور علی خان کو سونپی گئی ہے۔زمان پارک میں عمران خان کی گرفتاری کے لیے کیا جانے والا پولیس آپریشن روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو پنجاب حکومت کے ساتھ مل بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی تھی اس سلسلے میں تحریکِ انصاف کے وفد نے جمعرات کو پنجاب کے حکام سے ملاقات بھی کی تھی۔یہ معاہدہ اب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروایا جائے گا جہاں اس معاملے کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو چکی ہے۔