ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری

اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے مختلف فیصلوں کی منظوری دی ہے۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کابینہ نے وکلا تحفظ بل 2023 کی منظوری دیدی، کابینہ کی قانون سازی سے متعلق کمیٹی نے وکلا تحفظ بل کی منظوری دی تھی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی، کابینہ نے سکھ گورودوارہ پر بند ھک کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے این ڈی ایم اے کو 10 ارب روپے جاری کرنے اور سوئی نادرن کو کمرشل بینکوں کے قرضوں کے حصول کے لیے 50 ارب روپے بینک گارنٹی دینے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایس ای سی پی کے دیگر اتھارٹیز کے ساتھ دستخط شدہ معاہدوں اور یادداشتوں کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے پوسٹل ٹیرف میں تبدیلی، سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے دیگر اتھارٹیز کے ساتھ دستخط شدہ یادشتوں کی منظوری بھی دے دی۔
کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 13 مارچ کے فیصلوں کی توثیق کردی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 اور 15 مارچ کے فیصلوں کی بھی منظوری دے دی گئی۔