ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شکار پور کے قریب ڈاکوؤں کی وین میں لوٹ مار، مسافر اغوا ء

شکارپور (پی پی آئی) شکار پور انڈس ہائی وے پر ڈاکو وین میں لوٹ مار کے بعد ایک مسافر کو اغوا ئکر کے لے گئے۔پی پی آئی کے مطابق ڈاکوؤں نے وین میں سوار مسافروں کو جان سے مارنے دھمکیاں دیں اور تشدد بھی کیا، موبائل فون چھین لئے جبکہ متعدد مسافروں کو نقدی سے بھی محروم کر دیا۔ڈاکو جاتے ہوئے ایک مسافر کو اغواء کر کے لے گئے، گھر اطلاع پہنچنے پر اہل خانہ انڈس ہائی وے پر نکل آئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ شکار پور پولیس کے مطابق مغوی کی بازیابی کیلئے راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔