پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کارکنان سیاسی نہیں بلکہ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں: مریم نواز کا الزام

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے بعض لوگ ’سیاسی کارکن نہیں بلکہ کالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ دہشتگرد ہیں جنھیں ہمیشہ عمران خان کی حمایت حاصل رہی ہے۔لیگی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ئٹر پر عمران خان کی رہائشگاہ سے مبینہ طور پر برآمد سامان کی فوٹیج بھی شیئر کی اور لکھا کہ ویڈیو کو بغور دیکھنے کے بعد سچ کو جھٹلانا مشکل ہے، یہ سیاسی کارکن نہیں ہیں، بلکہ تربیت یافتہ دہشتگرد ہیں۔ مریم نواز نے عمران خان پر الزام لگاتے ہو ئے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ دہشت گردوں کی حماہت کی ہے۔ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ریاست کو حرکت میں آنا چا ہئے۔