جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کارکنوں کی رات گئے گرفتاریاں اور تشدد قابل مذمت ہے: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں پی ٹی آئی کارکنوں کی بغیر وارنٹ گرفتاری اور ان پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ رات 12 بجے کے بعد راولپنڈی کی پولیس 70 سے 80 ورکرز کو گرفتار کر کے لے گئی ہے، میں سیاسی ورکرز کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ ظلم، بربریت اورانتہا پسندی ہے، انہوں نے ہر قیمت پر الیکشن سے فراری کا فیصلہ کر لیا ہے اور تحریک انصاف کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہمارے جذبے بلند ہیں، تمام گرفتاریوں کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم آج کے جلسے کو ایک تاریخی جلسہ بنائیں گے، پی ٹی آئی ورکرز اور اپنے لوگوں سے کہوں گا کہ احتیاط برتیں، پاکستان، عمران خان، اثاثوں کے دفاع کیلئے دل اور جان کی بازی لگانے کے لئے تیار ہو جائیں۔